اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہونڈا نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی پیداوار روک دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں حالیہ ہفتوں میں روپے کی قدر میں کمی، بجٹ میں نئے اور زائد ٹیکسز کے نفاذ کے باعث قیمتیں بڑھنے سے گاڑیوں کی فروخت میں کمی ہوئی، جس کے باعث ہونڈا اٹلس کار پاکستان (ایچ اے سی پی) نے 10 روز کے
لیے اپنا پلانٹ شٹ ڈاؤن کردیا کیونکہ کمپنی کے مطابق اس کے پاس 2 ہزار یونٹس پہلے ہی اسٹاک میں موجود ہیں۔ اسی طرح پاکستان میں ٹویوٹا ماڈلز بنانے والی انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) میں موجود ذرائع نے بتایا کہ کمپنی نے بھی رواں ماہ ہر ہفتے میں 2 روز یعنی کل 8 روز کے لیے کار کی پیداوار روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔