منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فرعون کے 18 ویں خاندان کے بادشاہ کا نصف مجسمہ کتنے کروڑ میں فروخت ہو گیا

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) مصر کے فرعونوں کی 18 ویں نسل کے ایک بادشاہ کا چوری شدہ اور نصف مجسمہ لندن میں مصری حکام کے خدشات کے باوجود ریکارڈ قیمت میں فروخت کردیا گیا۔لندن کے ’کرسٹیز‘ آکشن ہاؤس نے 1300 سے قبل مسیح کے فرعونوں کے خاندان کے بادشاہ طوطن خامن کے ٹوٹے ہوئے

مجسمے کا اوپر والا حصہ 59 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد مالیت یعنی پاکستانی لگ بھگ 95 کروڑ روپے میں فروخت کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوطن خامن کے مجسمے کی فروخت کو مصری حکام نے غیر قانونی اور متنازع قرار دیا، کیونکہ حکام کے مطابق فرعونوں کے خاندان کے اس شخص کا ٹوٹا ہوا مجسمہ مصر کے عجائب گھر سے چوری کر لیا گیا تھا۔مصری حکام کے خدشات کے باوجود لندن کے آکشن ہاؤس نے طوطن خامن کو گزشتہ ہفتے فروخت کیلئے پیش کیا اور حیران کن طور پر بادشاہ خامن کا نامکمل مجسمہ ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا۔بادشاہ کے مجسمے کی فروخت کو مشرق وسطیٰ کے عرب میڈیا نے حالیہ سالوں میں آکشن ہاؤس میں فروخت ہونیوالی نایاب چیزوں کا سب سے بڑا فراڈ قرار دیا۔آکشن ہاؤس نے بادشاہ کے نصف مجسمے کو خریدنے والے شخص کی تفصیلات ظاہر نہیں کی، تاہم بتایا کہ خریدار نے اسے سب سے زیادہ قیمت پر خرید لیا۔طوطن خامن کا یہ مجسمہ پتھر سے بنا ہوا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس مجمسے کو کم سے کم 3 ہزار سال قبل بنایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…