کوالالمپور(آن لائن) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سویا آئل کے نرخوں میں اضافہ ہے تاہم وافر پیداوار کے باعث یہ اضافہ محدود رہا۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے سودے 9 رنگٹ (0.46 فیصد) اضافے کیساتھ 1967 رنگٹ فی ٹن پر بند ہوئے۔