فیصل آباد(آن لائن) چالیس اور پچیس ہزار بانڈز کی مارکیٹ میں خرید و فروخت پر پابندی کی خبروں سے ڈیلرز کی موجیں، 30 سے 15 ہزار میں خریدنے لگے۔ ان بانڈز کی خرید و فروخت پر پابندی نہ ہونے کے باوجود ڈیلرز نے عوام کو دھوکے میں رکھ کر لوٹنا شروع کر دیا۔آن لائن کے مطابق حکومت کی طرف سے چالیس ہزار اور پچیس ہزار کے بانڈز رکھنے والے افراد پر یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ بانڈز رکھنے والے افراد انہیں یا تو اپنے اکائونٹ میں
جمع کروائیں یا انہیں اپنے گوشواروں میں ظاہر کریں۔ حکومت کی طرف سے ان پابندیوں کے بعد ڈیلرز نے یہ افواہیں پھیلا دیں کہ حکومت چالیس اور پچیس ہزار والے بانڈز بند کر رہی ہے جس پر لوگوں نے دھڑا دھڑ یہ بانڈز فروخت کرنا شروع کر دیئے اور اب مارکیٹ میں یہ صورت حال ہے کہ ڈیلرز چالیس ہزار والا بانڈ 32 سے 30 جبکہ پچیس ہزار والا بانڈ 15 ہزار میں خرید رہے ہیں اور عوام اتنے نقصان کے باوجود دھڑا دھڑ فروخت کر رہی ہے۔