پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کااپوزیشن کی جانب سے میثاق معیشت کی پیشکش پر پیشرفت کا اعلان خوش آئند ہے ، صدرآل پاکستان انجمن تاجران

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے اپوزیشن کی میثاق معیشت کی پیشکش پر پیشرفت کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرضے اور امداد صرف ’’پین کلر ‘‘ ہیں ہمیں معیشت کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اصلاحات اور اپنے وسائل پیدا کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف مارکیٹوں کے تاجروں پر مشتمل وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر تاجرنمائندوںنے تجارتی مراکز کے دیرینہ مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے میثاق معیشت کی پیشکش انتہائی خوش آئند ہے جس سے حکومت کو فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ معیشت کی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قومی پالیسی تشکیل دی جائے جس پر حکومتوں کی تبدیلی کے اثرات مرتب نہ ہوں اور یہ اپنی سمت میں گامزن رہے ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ قرضوں اور امداد سے کبھی بھی معیشت ترقی کر سکتی ہے اور نہ ہم خود مختار ہو سکتے ہیں اس لئے ہمیں سب سے پہلے قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا ۔ معیشت کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اصلاحات متعارف کرائی جائیں اور اپنے وسائل پیدا کئے جائیں جس کیلئے آمدنی کے نئے ذرائع تلاش کرنا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف بڑے شعبوں کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ترجیح ہے جبکہ تاجر وں او ران کے مسائل کو یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے ۔تجاوزات کے خاتمے اور پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے دیرینہ مطالبات پر کوئی عمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…