منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

13200مہنگی گاڑیاں رکھنے والوں کی شامت آگئی ، ایف بی آر نے شکنجہ کس لیا

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کا شکنجہ سخت ہوگیا ہے، مہنگی اورقیمتی گاڑیاں رکھنے والے اب نہیں بچ سکیں گے۔ شاہانہ زندگی گزارنے اورٹیکس نہ دینے والوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ایف بی آرنے سندھ میں 13200 کے قریب مہنگی گاڑیاں رکھنے والے افراد کی مکمل تفصیلات اکھٹی کرلی ہیں، بغیر ٹیکس ادا کئے لگژری گاڑیوں میں سفر کرنے والے ایف بی آر کی نظروں میں آگئے ہیں۔اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے ذرائع نے بتایاکہ 9230 ویگو گاڑیاں،1605 لینڈ کروزر،1970 پراڈو اور45اوڈی،مرسڈیز 272

اور71 بی ایم ڈبلیو رکھنے والوں کا سراغ لگا لیا گیاہے۔ایف بی آرکی جانب سے اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم کے تحت مہنگی گاڑی رکھنے والوں کو 30 جون تک کے لیے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں ۔مہنگی گاڑی رکھنے والے افراد کو جاری کیے نوٹسز میں واضح کردیا گیا ہے کہ اگر بے نامی اثاثے کے نام پر ایمسنٹی نہیں لی تو یکم جولائی سے سخت کارروائی ہوگی اورگاڑیاں ضبط ہونے کے ساتھ جرمانے بھی کیے جائیں گے۔ایف بی آر حکام کے مطابق اپنے اثاثوں میں گاڑیاں ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف بے نامی ایکٹ کے تحت قید کی سزا اور اثاثے بھی ضبط کئے جاسکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…