اسلام آباد (آ ن لائن) سات سال کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی کی شرح میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تناسب سے 13.3 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے شماریات ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق سال 2008ء میں جی ڈی پی کے تناسب سے نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی کی شرح 28.7 فیصد تھی جو سات سال کے مختصر عرصہ کے دوران سال 2017ء میں 15.4 فیصد تک کم ہو گئی۔اس طرح صرف سات
سال کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی کی شرح میں 13 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 2017ء میں ملکی برآمدات میں سالانہ اضافہ کی شرح 8.29 فیصد رہی تھی جو 1986ء کے بعد سب سے کم شرح اضافہ ہے۔ سال 2003ء کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات میں 15.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو سب تک کسی ایک سال کے دوران ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔