آئی ایم ایف کا پسماندہ ممالک کیلیے امدادی اصلاحاتی پیکیج کا اعلان

8  جون‬‮  2019

واشنگٹن (این این آئی) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے کم آمدنی رکھنے والے غریب اور پسماندہ ممالک کے لیے فنانسنگ کی حد بڑھانے امدادی اصلاحاتی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے کم آمدنی رکھنے والے غریب اور پسماندہ ممالک کے لیے سرمایہ کاری کی حد بڑھانے امدادی اصلاحاتی پیکج کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف کے مطابق سول تنازعات اور کمزور اداروں کے حامل کم آمدنی رکھنے والے ممبر ممالک میں معاشی استحکام اور اصلاحاتی پروگرامز پر عملدرآمد کے لیے اسپشل چیلنجز درپیش

ہیں۔ایگزیکٹو بورڈ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ممبر ممالک میں سے نصف ممالک ایسے ہیں جن کی مالی حالت خراب ہے یا وہاں شورش زدہ صورتحال کی وجہ سے مسائل ہیں، امدادی اصلاحاتی پیکیج کا مقصد ان کم آمدنی والے غریب و پسماندہ ممالک کی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے رعایتی فنانسنگ تک رسائی کو بڑھانا ہے، ایسے ممالک کیلئے اس اصلاحاتی پیکیج کے تحت امداد میں ایک تہائی اضافہ کیا ہے۔ایگزیکٹو بورڈ کے مطابق زیادہ تر کم آمدنی والے ممالک کے ذمہ واجب الادا قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کم آمدنی رکھنے والے ممالک میں ٹوففتھ ممالک فنانسنگ کیلئے ہائی رسک ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…