اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے ایف بی آر کو 5ہزار 5سو ارب روپے حاصل کرنے کا بلند ترین ہدف دے دیا اور انکم ٹیکس کی چھوٹ 12لاکھ سالانہ سے 6لاکھ روپے لانے کی تجویز دے دی ۔تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ہدف میں ریکارڈ اضافہ ہونے والا ہے۔ ٹیکس ہد ف میں 1ہزار 400ارب روپے کا ہدف ہے جو کہ ایف بی آر
کو اگلے 5سال میں 31فیصد سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے کا ہدف دیا گیا ہے اس کے علاوہ انکم ٹیکس کی مد میں سخت تجاویز دے کر مزید 150ارب روپے وصول کیے جائیں گے اور انکم ٹیکس کی چھوٹ نے 12لاکھ سالانہ سے 6لاکھ روپے لانے کی بھی تجویز دی گئی ہے جس سے انکم ٹیکس چھوٹ ختم ہونے پر 90ارب روپے اضافی ٹیکس وصول ہوگا ۔