منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آئی ایم ایف نے پاکستان پر کونسی مشکل شرائط مسلط کر دیں ہیں ؟ حکومت ناکام ہوئی تو پاکستان میں کیا ہو جائے گا ؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 27  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے اس بار بہت مشکل اہداف دیئے ہیں اگر حکومت ناکام ہوئی تو برآمدات میں23فیصد کمی لانا پڑے گی اور شرح نمو تو بالکل ہی رک جائے گی۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ خسارے کو2.4 سے کم کرکے 0.6 تک لانا ناممکن ہے۔وزارت خزانہ کی صلاحیت محدود ہے، حکومت ٹیکس میں 36 فیصد تک اضافہ نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں 700ارب کے نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے اور روپے کی قدر میں بھی کمی آسکتی ہے جس کے باعث کرنٹ خسارہ مزید بڑھے گا۔ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ حکومت کو اپنے خرچے کم کرنے پڑیں گے بصورت دیگر اہداف حاصل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر ایف بی آر36 فیصد سے زائد ٹیکس بڑھا لے تو بڑی بات ہوگی لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکومت بڑی مشکل سے 25 فیصد بڑھا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بھی معلوم ہے کہ حکومت پاکستان اتنا ٹیکس جمع نہیں کرسکتی۔ڈاکٹرحفیظ پاشانے کہاکہ حکومت 400ارب پر چلتی ہے جس میں سے 200ارب کی تنخواہیں اور باقی دیگر اخراجات ہیں جو آپ کسی صورت کم نہیں کرسکتے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…