اپریل میں پارکو ریفائنری کی بند ش کے باعث خام تیل کی درآمد میں13فیصد کی کمی

12  مئی‬‮  2019

کراچی(این این آئی)گزشتہ ماہ اپریل میں پارکو ریفائنری کی بند ش کے باعث خام تیل کی درآمد میں13فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل میں پانچ لاکھ ایک ہزار674ٹن خام تیل در آمد کیا گیا جبکہ مارچ میں 5لاکھ 73ہزار 569ٹن خام تیل در آمد کیا گیا تھا جس میں سے 82ہزار384ٹن خام تیل بائیکو کی سنگل پوائنٹ مورنگ پر در آمد کیا گیا۔واضح رہے کہ ملک کی دوسری بڑی آئل ریفائنری پارکو میں سالانہ مرمت کے باعث پیداواری عمل 8مارچ سے 29اپریل تک کیلئے

معطل رہا تھا۔اپریل میں ڈیزل کی در آمد میں بھی 66 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور 86 ہزار 401ٹن ڈیزل در آمد کیا گیا جبکہ مارچ میں ڈیزل کی در آمد دو لاکھ 56 ہزار ٹن رہی تھی ۔پٹرول کی در آمد گزشتہ ماہ 9 فیصد اضافے سے 5لاکھ500 ٹن رہی جبکہ مارچ میں4لاکھ59ہزار ٹن سے زائد پٹرول درآمد کیا گیا تھا۔ طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول ون کی در آمد اپریل میں51فیصد کمی سے 21 ہزار 401 ٹن رہی جبکہ مارچ میں 43ہزار814ٹن جیٹ فیول در آمد کیا گیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…