اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ ٹیم کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات (آج جمعہ) کو طے ہونے کے امکانات ،مذاکرات کے حتمی دور کے بعد لیٹر آف انٹنٹ پر نئے گورنر اسٹیٹ بینک دستخط کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ ٹیم کے درمیان پالیسی
سطح کے حتمی مذاکرات (آج جمعہ ) کو ہونگے جس میں میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی کے تحت شرائط طے کی جائے گی۔ شرائط طے ہونے کے بعد جمعہ کو آئی ایم ایف سے ایل او آئی طے پانے کے بھی امکانات ہے جس کے بعد لیٹر آف انٹنٹ پر نئے گورنر اسٹیٹ بینک دستخط کریں گے۔