اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض واپس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کیلئے 700 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کر دی۔
حکومت کی طرف ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلئے ایک ہزار ارب روپے تک کی ٹیکس مراعات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض واپس لے لیا ۔ذرائع کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم رواں ماہ ہی جاری کرنے پر غور جاری ہے ۔ آئی ایم ایف نے ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض واپس لینے سے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم لانے کی بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال مجوزہ اسکیم کے اجرا سے کم از کم 200 ارب روپے ٹیکس محاصل کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق اسکیم سے 2500 ارب روپے کے اثاثے قانونی بن سکتے ہیں،اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سادہ اور آسان ہوگی ۔ذرائع کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم آئی ایم ایف سے قرض پروگرام لینے سے پہلے جاری کی جائیگی۔