فیصل آباد(اے این این)سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کمرشل صارفین پر ایڈوانس بل سکیورٹی کے نام پر نیا بوجھ ڈال دیا گیا،کمر شل صارفین کی محکمہ کے پاس تین بلوں کے برابر رقم ہونی چاہئے، محکمہ اووربلنگ کو کم کرنے کے سلسلہ میں حکومت کی طرف سے کو ئی ہدایت یاحکم نہیں ملا۔
محکمہ سوئی گیس، جبکہ اووربلنگ کی شکایات میں اضافہ اور چھوٹے کمرشل صارفین کنکشنز بند کرنا شروع کردئیے ،سوئی گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کے اعلان نے صارفین کو پریشانی میں مبتلا کردیا، محکمہ سوئی گیس کی جانب سے حالیہ قیمتوں میں اضافے کے بعد کمرشل صارفین کو بل کے اوور بلنگ نے پریشان کر دیا ،20ہزار روپے ماہانہ بل آنے والے کمرشل صارفین کے بل اب 35سے 40ہزارروپے ہوگیا ہے جبکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹریاتھارٹی نے مزید ہوئی گیس کی قیمتوں میں 80فیصد اضافہ کا عندیہ دیا ہے ۔پہلے ہی قیمتوں اضافہ کے بعد صارفین کی جانب سے زیادہ بل آنے کی شکایات میں اضافہ ہوگیا ہے اورمحکمہ سوئی گیس نے قیمتوں اضافہ کے ساتھ ہی کمرشل صارفین سے ایڈوانس سکیورٹی کے نام پر رقم کی وصولی شروع کردی ۔محکمہ سوئی گیس کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پرانی سکیورٹی کم ہونے کی بناء پر صارفین سے ایڈوانس رقم تین بلوں کے مساوی وصول کی جارہی ہے جوکہ صارفین سے تین اقساط میں وصول کی جائے گی ، اووربلنگ کو کم کرنے کے سلسلہ میں وفاقی حکومت کی طرف سے ابھی تک کو ئی ہدایت یاحکم نہیں ملا، ذرائع کے مطابق سکیورٹی کے نام پر چھوٹے کمرشل دکانداروں کو بیس سے تیس ہزار روپے تصحیح بل کے نام پر وصولی کا سلسلہ جاری ہے جس پر تندور بھائی ‘ناشتہ پوائنٹ اور ہوٹل مالکان پریشان ہیں، چھوٹے کاروباری صارفین زائد بل کی وجہ اپنے کنکشنز بند کرانے پر مجبور ہورہے ہیں ۔