جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اکبر ی منڈی کے تاجروں ، مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کاشیخوپورہ ،لاہور میں چینی کے سرکاری نرخوں میں تفریق پر تشویش کا اظہار

datetime 21  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)اکبر ی منڈی کے تاجروں اور مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے شیخوپورہ اور لاہور میں چینی کی فروخت کیلئے طے کردہ سرکاری نرخوں میں تفریق پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے رمضان المبارک میں چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ،ایکس مل اور ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات کے بعد فی کلو قیمت 64.65روپے بنتی ہے لیکن ہمیں 60روپے فی کلو

فروخت کا پابند کر کے مجسٹریٹس کے ذریعے بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں ۔ اکبر ی منڈی کے تاجروں اور مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں حاجی اسلم، حافظ عارف، طاہر ثقلین بٹ ،شیخ رشیدسمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی ۔ مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طاہر ثقلین بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ میں چینی کی فی کلو قیمت 65روپے جبکہ لاہور کیلئے 60روپے مقرر کی گئی ہے جو کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ۔ شوگر ملوں سے خریداری کے بعد صرف ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات سے فی کلو قیمت 64.65روپے بنتی ہے لیکن ہمیں 60روپے فی کلو فروخت کا پابند کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹس صرف چینی پر چالان کر رہے ہیں جس کی وجہ سے تاجروں اور دکانداروں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور اگر حکومت نے رمضان المبارک سے قبل اس کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کئے تو چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رمضان بازاروں ، یوٹیلٹی سٹورز اور فیئر پرائس شاپس پر اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ عوام کی اکثریت بازاروں اور گلی محلے کی سطح پر دکانوں سے خریداری کرتے ہیں ۔ ہمارا مطالبہ تھاکہ حکومت شوگراورفلور ملوں سمیت دیگر انڈسٹریز کو براہ راست سبسڈی دے جس سے عوام کی بڑی تعداد نے براہ راست مستفید ہونا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…