پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی ،ایک ہی دن میں انڈیکس نے بڑی حد عبور کرلی

19  اپریل‬‮  2019

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی بھرپور خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 480.61پوائنٹس کے اضافے سے37292.47پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 72.15فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں84کروڑ60لاکھ 62ہزارروپے سے زائدکا اضافہ ہوا۔

البتہ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت17.98فیصدکم رہا۔گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔اور سرمایہ کاروں کی جانب سے وزیر خزانہ عبدلحفیظ شیخ کے بطور مشیر خزانہ تقرر اور چین سے پاکستانی درآمد کنندگان کو رعائت ملنے پر مثبت ریسپانس دیتے ہوئے حصص خریداری میں دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس37728پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد میں منافع حاصل کرنے کی عرض سے حصص فروخت کا رجحان شروع ہونے سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر معمولی تیزی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 480.61پوائنٹس کے اضافے سے37292.47پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس280.84پوائنٹس اضافے سے17739.37پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس652.66پوائنٹس اضافے سے60944.40پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس324.64پوائنٹس کے اضافے سے27229.21 پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر334کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے241کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،78کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں84کروڑ60لاکھ 62ہزارروپے کا اضافہ ہواجس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر75کھرب69 ارب33 کروڑ85لاکھ روپے ہوگئی۔

جمعہ کومجموعی طور پر17کروڑ73لاکھ 55ہزار شیئرز کا کاروبار ہو اجوجمعرات کی نسبت 3کروڑ88 لاکھ92ہزارشیئرز کم ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 360.50روپے اضافے سے7900روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت196روپے اضافے سے7195روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی ہینو پاک موٹر کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت20.58روپے کمی سے391.13روپے اور ماڑی پٹرولیم کے حصص کی قیمت14.62روپے کمی سے1178.96روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب،کے الیکٹرک،یونٹی فوڈز،پاک الیکٹران ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،سوئی ناردرن گیس،پاک انٹر بلک،پایو نیئر سیمنٹ،نیمر ری سنزاور،ٹی آر جی پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…