اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 5 سالہ قومی حکمت عملی کے تحت انعامی بانڈز کی بئیرر حیثیت ختم کر کے رجسٹرڈ بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں40ہزار والے بانڈ کو رجسٹر کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ مالیت کے بانڈ کو رجسٹر کیا جائے گا، عین ممکن ہے کہ چھوٹے بانڈز کو حکومت رجسٹر نہ کرے لیکن اس حوالہ سے ابھی واضح پالیسی نہیں آئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت
کی نظر میں بانڈز ایک کالا دھن چھپانے اور ٹیکس چوری کا ایک ذریعہ بن چکا ہے۔بئیرر حیثیت رکھنے کی وجہ سے حکومت کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ کس کے پاس کتنے بانڈز ہیں۔ اسی سلسلے کو ختم کرنے کے لیے وزارت خزانہ نے رجسٹرڈ بانڈز نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیےایک بانڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔