منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مندی کے نئے ریکارڈ قائم،سرمایہ کاروں کی کتنی بڑی رقم ڈوب گئی اور پوائنٹ میں کتنی کمی ہوئی؟ انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج گذشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 1100پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ37500پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوئی،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 178ار ب روپے ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے گھٹ کر76کھرب روپے کی پست ترین سطح پر آگیا ۔

گذشتہ ہفتے کے دوران بیرونی ادائیگوں کے باعث ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں گراوٹ ،اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کی معاشی شرح نمو خطے میں سب سے کم ہونے کی پیش گوئی ،آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور پھنسے واجبات کی ریکوری تیز کرنے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ،سرمایہ کاروں نے سرمائے کے انخلا میں ہی عافیت جانی جس کے سبب مارکیٹ کو سہارا نہیں مل سکا اور مارکیٹ کاروباری دنوں میں مسلسل تنزلی کا شکار دیکھی گئی جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کوئی نیا ٹریگر نہ ہونا بھی مارکیٹ کے دباؤ کا سبب بنی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے4دن مندی کی لپیٹ میں رہی جس کی وجہ سے انڈیکس1133.22پوائنٹس لوز کرگیا جبکہ ایک روزہ تیزی سے انڈیکس نے صرف5.69پوائنٹس ریکورکئے اس طرح اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 1127.53پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جس سے انڈیکس 38649.34پوائنٹس سے گھٹ کر37521.81پوائنٹس ہو گیا اسی طرح524.89پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18259.47پوائنٹس سے کم ہو کر17734.58پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28279.32پوائنٹس سے کم ہو کر27506.62پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد رونما ہونیوالی مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب78ارب56کروڑ16لاکھ 61ہزار224روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب6 8ارب60کروڑ53لاکھ21ہزار569روپے سے کم ہو کر76کھرب90ارب4کروڑ36لاکھ 60ہزار345روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 38649.34پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈہواتاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس37307.91پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔ سٹاک مارکیٹ میں گذشت ہفتے زیادہ سے زیادہ 3ارب روپے مالیت کے 15کروڑ32لاکھ68ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 2ارب روپے مالیت کے 6کروڑ58لاکھ57ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1654کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے481کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1069میں کمی اور104کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…