پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سعودی آرامکو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو 16 ارب ڈالرکے ٹھیکے دے گی

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو مملکت میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو 60 ارب ریال ( 16 ارب ڈالر) مالیت کے 140 ٹھیکے دے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آرامکو کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیور منٹ اور سپلائی

محمد بن عایض الشامری نے بتایا کہ ان کی کمپنی سعودی حکومت کے ساتھ مل کر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے۔ ان کے بہ قول آرامکو اس وقت 170 ارب ریال مختلف خدمات مہیا کرنے ہر سال صرف کررہی ہے۔سعودی آرامکو اور مملکت کی جنرل اتھارٹی برائے سمال اور میڈیم انٹرپرائز ز( منشا) نے ظہران میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دست خط کیے ہیں۔الشامر ی نے بتایا کہ اس سمجھوتے کا مقصد سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو مضبوط بنانا ہے اور تیل اور گیس سے متعلقہ شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع مہیا کرنا ہے۔سعودی اتھارٹی منشا 2015ء میں قائم کی گئی تھی۔اس کا مقصد سعودی معیشت میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے مالی حجم کو بڑھانا ہے۔2014ء میں قومی معیشت میں ان کاروباروں کا حجم 500 ارب ریا ل تھا۔اب 2030ء تک 20 کھرب ریال کا ہدف مقر ر کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…