پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر چھوٹی انڈسٹری کیلئے اکنامک کوریڈور بنایاجائیگا : میاں اسلم اقبال

datetime 5  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر برائے صنعت،تجارت و سرمایہ کاری میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر چھوٹی انڈسٹری کیلئے اکنامک کوریڈور بنایاجائے گا،پنجاب سمال ریگولیشن ریفارم لے کر آ رہے ہیں،تمام ریگولیشنز کو اکٹھا کیا جائے گا،پنجاب کے تمام  اضلاع میں

مزید ٹریننگ پروگرام شروع کئے جائیں گے ، سپیشل اکنامک زونز کی حامل انڈسٹریل اسٹیٹس میں گیس اور بجلی کی فراہمی پر کام جاری ہے، ڈبل ٹیکسیشن کے خاتمہ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تمام ٹیکسوں کو ایک جگہ کلب کیا جا رہا ہے،کاروباری برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے،ایز آف ڈوئنگ بزنس پر کا م ہو رہا ہے،تمام فیصلوں میں سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے،کارباری جگہوں پرانسپکشن کو ختم کیا جا رہا ہے،کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کے لیے پنجاب سمال انڈسٹری کی طرف سے تین پروگرامز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل آفس لاہور میں ایف پی سی سی آئی ریجنل چیئرمین و نائب صدر عبدالرؤف مختار کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پنجاب کے چیمبرز کے صدور سمیت کاروباری برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار نے کہاکہ پنجاب میں انڈسٹریل کلسٹرز،اسٹیٹس اور زون کے قیام کے ساتھ ساتھ موجودہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں کاٹیج انڈسٹری کے لئے خصوصی جگہ کا تعین کیا جائے۔کاٹیج انڈسٹری کو سٹیٹ بینک اور ا یس ایم ای بینک کی طرف سے کم مارک اپ پر قرضے دئیے جائیں۔پنجاب کے انڈسٹریل شہروں،لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،فیصل آباد اور رحیم یار خان،میں اسپیشل اکنامک زونز کا قیام کیا جائے۔تجارت کے فروغ کے لئے انڈسٹریل ڈیٹا بیس کا قیام اور ٹریڈ پورٹل کا اجرا کیا جائے۔ڈبل ٹیکسیشن،کسٹم ڈیوٹی،انفراسٹرکچر سیس اورٹیکس ریفنڈ کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں۔بزنس فرینڈلی پالیسز کا اجراء کیا جائے۔ٹیکس کے نظام کو آسان اور شفاف بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…