جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مارک اپ ریٹ بڑھنے سے سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی ،کاروباری سرگرمیاں منجمد ہو جائینگی : صدر آل پاکستان انجمن تاجران

datetime 31  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بجلی ، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کی وجہ سے تمام شعبے اور اس سے جڑے طبقات شدید مشکلات سے دوچار ہیں ،اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں

مارک اپ ریٹ میں اضافہ پہلے سے دباؤ کا شکار معیشت کو بری طرح متاثر کرے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کاروبار اور معیشت کی ترقی کیلئے پالیسیوں میں تسلسل نہیں لیکن اس کے برعکس مشکلات میں اضافہ کرنے والی پالیسیوں میں تسلسل ہے ۔کاروباری شعبے کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے رکاوٹیں اور مشکلات پیدا کی جارہی ہیں جس کا براہ راست معیشت پر اثر پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مارک اپ ریٹ میں اضافے سے سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی آئے گی جس سے کاروباری سرگرمیاں منجمد ہو جائیں گی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کے وزراء ایک پیج پر نہیں جس کی وجہ سے بے چینی کی فضاء ہے ۔ وزیر خزانہ ایک پالیسی کا اعلان کرتے ہیں جبکہ وزیر اعظم کے مشیر ایک نیا اعلان کر دیتے ہیں۔ حکومت معیشت کی ترقی کیلئے مشکل فیصلے ضرور کرے لیکن دباؤ بڑھاکر سانس بند کرنے کی پالیسی سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاور ت کا آغاز کیا جائے ۔ اگر حکومت کو معیشت کو مشکلات سے نکالنے کیلئے حزب اختلاف کی جماعتوں سے بھی رابطہ کرنا پڑے تو اس سے دریغ نہ کیا جائے کیونکہ یہ ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے اور ہمیں اپنی انا اور مفاد کو پس پشت ڈال کر ملک کے مفاد کو ترجیح دینا ہو گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…