ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے مزید74ارب95کروڑ2لاکھ روپے سے زائدڈوب گئے

datetime 16  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس38800،38700،38600،38500اور38400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید74ارب95کروڑ2لاکھ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت50.77فیصد زائد جبکہ 78.03فیصد

حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،توانائی،سیمنٹ اورکیمکلزسیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس 38838پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈکیاگیاتاہم وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کی جانب سے ٹیکسوں میں مزید اضافے کا عندیہ دینے کے بعد مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اوراپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈ38187پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھاکیاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی38300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس501.66پوائنٹس کمی سے38306.95پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر346کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے62کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،270کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں74ارب95کروڑ2لاکھ81ہزار623روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب73ارب17کروڑ76لاکھ40ہزار607روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر12کروڑ94لاکھ70ہزار630شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت4کروڑ36لاکھ 3ہزار200شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس پاک کے حصص سرفہرست رہے

،جس کے حصص کی قیمت171.50روپے اضافے سے3859.00روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت19.95روپے اضافے سے441.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت22.33روپے کمی سے1677.16روپے اورجوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت22.00روپے کمی سے418.00روپے ہوگئی ۔جمعہ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں3کروڑ85لاکھ68ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں۔

جس کے شیئرز کی قیمت44پیسے کمی سے13.87روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈ سرگرمیاں1کروڑ70لاکھ33ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت28پیسے کمی سے5.95روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس274.66پوائنٹس کمی سے18151.19پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1182.91پوائنٹس کمی سے62724.91پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس263.39پوائنٹس کمی سے28174.00پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…