عقیل کریم ڈھیڈھی کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، سابق چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان

15  مارچ‬‮  2019

کراچی (این این آئی)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین اور چیئرمین بابا فرید فری آئی کیمپ عبد الرحیم جانو نے عقیل کریم ڈھیڈھی کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کرنے پر صدر ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا کہ انہوں نے عقیل کریم ڈھیڈھی کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کر کے میمن کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

عقیل کریم ڈھیڈھی وہ شخصیت ہیں جو کہ ہر موضوع پر دسترس رکھتے ہیں اور حکومت کو معاشی معاملات پر بہترین مشورے فراہم کر تے رہتے ہیں اسکے علاوہ معاشی اور سماجی بہتری کیلئے انکی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ وہ ملک پر آنے والی ہر آزمائش کی گھڑی ، چاہے وہ سیلاب کی صورت میں ہو یا زلزلے کی صورت میں وہ ہر وقت ملک کی عوام کی خدمت کیلئے آگے آگے رہتے ہیں ۔ انہوں نے سماجی بہبود کے کئی شعبے مثلاََ غیر شادی شدہ لڑکیوں کی شادی کیلئے میرج بیورو، شعبہ تعلیم ، بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر نے کیلئے امپلائمنٹ بیورو اور اسکے علاوہ دیگر کئی شعبہ جات تشکیل دئیے ہیں جو ہمارے ملک کے تعلیم یافتہ اور ضرورت مند افراد کی بہتری کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ عبد الرحیم جانو نے ارباب اختیار کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے وہ عقیل کریم ڈھیڈھی کے مشوروں پر عمل در آمد یقینی بنائیں تاکہ ملک کی معیشت میں سدھار آسکے اور ایسے سچے لوگوں کو جو پاکستانی عوام کو سچائی سے آگاہ کرسکیں اور پاکستان کرپشن سے پاک معاشرہ بن کے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکے۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے عقیل کریم ڈھیڈھی جیسے مخلص اور سچے پاکستانی کی قدر نہیں کی اور انکی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا ۔ موجودہ حکومت نے عقیل کریم ڈھیڈھی جیسے تجربہءِ کار، ایماندار تاجر رہنما کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کیلئے انکے ساتھ رابطے میں رہتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…