کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری مندی کے بادل چھٹ گئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کواتارچڑھاؤ کے بعدمحدودپیمانے پر تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی38900کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں13کروڑ31لاکھ روپے سے زائدکااضافہ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 4.24فیصد زائد جبکہ 49.25فیصد حصص کی
قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کی اطلاعات کے بعدحکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،فوڈز،توانائی،کیمکلزسیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس 39060پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈکیاگیاتاہم ملکی ناگفتہ بہ معاشی صورت حال کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اورسرمایہ کاری سے گریز کیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈ38827پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھاکیاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی38900کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس32.44پوائنٹس اضافے سے38928.93پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر335کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے144کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،165کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں13کروڑ31لاکھ3ہزار11روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر79کھرب76ارب2کروڑ39لاکھ93ہزار250روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر9کروڑ35لاکھ 38ہزار720شیئرز کاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت38لاکھ6ہزار650شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے
حساب سے فلپس موریس پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت170.25روپے اضافے سے3590.94روپے اورآئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت46.50روپے اضافے سے1735.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت89.76روپے کمی سے1705.44روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت22.65روپے کمی سے441.00روپے ہوگئی ۔بدھ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ37لاکھ27ہزارشیئرز
کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت21پیسے اضافے سے14.41روپے اورکے لیکٹرک لمیٹڈ سرگرمیاں80لاکھ68ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت2پیسے اضافے سے6.00روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس15.84پوائنٹس اضافے سے18520.79پوائنٹس ،کے ایم آئی30انڈیکس35.32پوائنٹس کمی سے64333.60پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس14.58پوائنٹس اضافے سے28527.10پوائنٹس پر بند ہوا ۔