کراچی(این این آئی)آٹو پارٹس و ایسیسریز کی عالمی نمائش آٹو مکینکاترکی کے شہر استنبول میں 4 اپریل 2019 سے شروع ہوگی۔نمائش میں 11 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔آٹوموٹیو انڈسٹری ترکی کی معیشت کی اہم بنیادوں میں سے ایک ہے ، یہ ملک کے بڑے برآمد کنندگان کو ایک جگہ جمع کرتا ہے ،ساتھ ہی اہم سرمایہ کار انڈسٹری کی نمائندگی بھی کرتا ہے ۔ چارروزہ نمائش میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)دس کمپنیوں کے ہمراہ قومی
پویلین کا انعقاد کر رہا ہے جس میں احمد ٹریڈرز،گولڈن برادر،ڈائمنڈ ٹائر، جنرل ٹائر، تھرموسول، پریشزمیڈ، ملت ٹریکٹرز، سہیل انجینئرنگ، پینتھرٹائرز اور ظہور ڈائی کاسٹنگ شریک ہیں۔ انفنٹی انجینئرنگ براہِ راست نمائش میں شرکت کرے گی ۔پاکستان آٹو سپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر بھی نمائش کا دورہ کریں گے ،تقریبا 30 کے قریب تجارتی خریدار ہر سال پاکستان سے مذکورہ نمائش میں شرکت کرتے ہیں ۔