ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

چکوٹھی،اْڑی کراسنگ پوائنٹ کے ذریعے تجارت مزید دو ہفتوں کیلئے معطل ،وجہ بھی سامنے آگئی‎

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (این این آئی)چکوٹھی،اْڑی کے کراسنگ پوائنٹ پر پل کی مرمت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اندرون کشمیر تجارت کو مزید دو ہفتوں کیلئے معطل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول کے طور پر استعمال ہونے والے دریا پر چکوٹھی سیکٹر کے مقام پر یہ پل

کشمیر کے دونوں حصوں کو آپس میں ملانے کا کام کرتا ہے۔پل کے مقبوضہ کشمیر کی طرف 6 مارچ کو دراڑ کی نشاندہی کی گئی تھی تاہم اس کے باوجود کئی روز تک تجارت جاری رہی تھی۔ تین روز قبل آزاد جموں و کشمیر کی طرف 35 ٹرک 4 گھنٹوں تک انتظار کرتے رہے اور بھارت کے زیر کشمیر کے حکام نے انہیں آنے نہیں دیا کیونکہ انجینئرز کی جانب سے پل کا معائنہ کیا جارہا تھا اس کے بعد اگلے روز چکوٹھی کے تجارتی سہولت آفیسر کو ان کے ہم منصب کی جانب سے تجارت معطل کرنے کے حوالے سے اطلاع دی گئی۔انہوں نے لکھا کہ کمان پل کو عرصہ دراز سے لائن آف کنٹرول پار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے، تاہم اس پل کو اب فوری مرمت کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کے حادثے سے بچا جاسکے۔ان کے مطابق پل کا معائنہ سول اور فوجی انجینئر نے کیا جنہوں نے نشاندہی کی کہ پل کو فوری مرمت کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ مرمت میں 10 سے 15 روز لگیں گے اور اس کے حساب سے تجارت معطل رہے گی۔تجارت کے منسوخ ہونے سے تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ لائن آف کنٹرول پر موجود ان کے ٹرکوں میں پھل اور سبزیاں خراب ہوجائیں گے جن سے ان کو بھاری مالی نقصان ہوگا۔واضح رہے کہ کشمیر کے دونوں حصوں میں تجارت ہفتے کے 4 روز (منگل سے جمعہ) تک ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…