اسلام آباد(این این آئی)جنوری 2019ء کے دوران جیولری کی قومی برآمدات میں287.50 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2019ء میں زیورات کی برآمدات 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں۔
جبکہ جنوری 2018ء کے دوران زیورات کی برآمدات کا حجم 80 ہزار ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جنوری 2018ء کے مقابلہ میں جنوری 2019ء کے دوران جیولری کی ملکی برآمدات میں 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر یعنی 287.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔