لاہور (این این آئی)پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور پاکستان ایل این جی ٹرمینلز نے گزشتہ مالی سال کے مالیاتی حسابات کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ دونوں کمپنیوں کا تیسرا سالانہ آڈٹ ہوگا،پاکستان ایل این جی ٹرمینلز لمیٹڈ ملک میں ایل این جی کو
ذخیرہ کرنے اور ری گیسی فیکیشن کے معاملات کی ذمہ داری ادا کرنے کے علاوہ پورٹ قاسم، گوادر اور سونمیانی میں ایل جی کے نئے ٹرمینلزکے ساتھ ساتھ موجودہ ٹرمینلز کو فعال بنانے کے لیے بھی اقدامات کرنے کی مجاز ہے دونوں کمپنیوں کے انٹرنیٹ سے مالیاتی حسابات کو شفاف رکھنے میں مدد ملے گی۔