اسلام آباد (این این آئی)جنوری 2019ء کے دوران کاروں کی درآمدات میں 5.2 فیصد کی کمی د یکھی گئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جنوری کے دوران کاروں کی درآمدات کا حجم 60.12 ملین ڈالرتک کم ہوگیا ، دسمبر2018ء میں 63.4 ملین ڈالر مالیت کی کاریں درآمد کی گئیں تھیں۔ اس طرح دسمبر2018ء کے مقابلہ میں جنوری 2019ء کے دوران کاروں کی درآمدات میں3.28 ملین ڈالر یعنی 5فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی