لاہور(این این آئی) گلاس ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن خان نے کہا ہے کہ ایرانی شیشہ کی کوئٹہ کے راستے سمگلنگ سے مقامی شیشہ انڈسٹری سمیت حکومت کو ڈیوٹیز اورٹیکسز کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے
غیر حقیقی معاشی اقدام کی وجہ سے ملک میں تعمیراتی شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے مقامی شیشہ انڈسٹری کا کاروباری بری طرح گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ایسے حالات میں حکومت کا غریبوں کیلئے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا خواب پورا ہوتا نظر نہیں آرہا۔