جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ایران کا حیران کن طور پر بشار حکومت سے قرضوں کی ادائیگی کا مطالبہ

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران نے شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام پر واجب الادا قرضوں کو واپس کر دے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مطالبہ ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی کمیٹی کے سربراہ حشمت اللہ فلاحت پیشہ کی زبانی سامنے آیا ۔انہوں نے بتایاکہ ایران 2011 کے بعد سے شامی حکومت کی عسکری اور مالی امداد کی مد میں

20 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کر چکا ہے۔اسی طرح شام کو سالانہ ایک ارب ڈالر قیمت کی دستیاب رقم پیش کی گئی ہے تا کہ ایران شامی حکومت اور خطے میں اپنے مفادات کو تحفط فراہم کر سکے۔اس کے مقابل بشار حکومت نے مذکورہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے ایران کے ساتھ درجنوں اقتصادی معاہدے کیے۔ مثلا توانائی کے شعبے میں ایران شام کے وسطی شہر حمص کے نزدیک سب سے بڑی آئل ریفائنری قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسی طرح ایران نے شام کے ساحل پر بندرگاہوں اور تیل کے ڈپو بنانے کے واسطے 5000 ہیکٹر میں سرمایہ کاری کا پرمٹ حاصل کیا۔ علاوہ ازیں شامی حکومت نے حمص کے دیہی علاقے میں فاسفیٹ کی کانوں میں سرمایہ کاری کا حق دے دیا۔ایران نے دمشق، حلب، حمص، دیر الزور اور بانیاس میں پاور اسٹیشنوں کی بحالی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔اسی طرح تہران شام میں تیسرے موبائل آپریٹر کی مد میں سرمایہ کاری کے علاوہ بڑے رقبے پر زرعی سرمایہ کاری کے لیے بھی تیاری کر رہا ہے۔جائیداد کے میدان میں سرمایہ کاری شام میں ایران کی اہم ترین اور منافع بخش ترین سرمایہ کاری ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…