انقرہ (این این آئی)امریکی نشریاتی ادارے نے کہاہے کہ ترکی کے خلاف عالمی سطح پر کسی بھی اقدام پر صدر طیب ایردوآن فوری اور جذباتی رد عمل کا اظہار کرتے ہیں مگر حالیہ ہفتے کے دوران انہوں نے چار بار انتخابی جلوسوں میں تقاریر کیں مگر امریکی صدر کی طرف سے تفصیلی تجارتی معاہدے کے منسوخی پر کوئی بات نہیں کی۔ حالانکہ امریکی صدر کے انتقامی حربے سے بڑی تعداد میں ترک تاجروں کے مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاہ ترک صدر نے یہ تو کہہ دیا کہ وہ روس سے ایس400دفاعی نظام خرید کریں گے مگر انہوں نے امریکا کی طرف سے رویے پر امریکا کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا۔ اسی طرح شام میں محفوظ زون کی نگرانی مختلف ملکوں کو دینے کے اعلان پر بھی صدر طیب ایردوآن خاموش ہیں حالانکہ وہ ماضی میں شام میں محفوظ زون کی نگرانی ترکی کو دینے پر زور دیتے رہے ہیں۔