منگل‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف حکومت نے اب تک کتنا قرضہ لیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ستمبرتا دسمبر 2018 تک 746 ارب کااندرونی قرضہ اور 1313 ملین ڈالربیرون ملک سےقرضہ حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں وزارت خزانہ نے تحریک انصاف حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضے سے متعلق تفصیلات پیش کردیں ، جس میں بتایا گیا ستمبر تا دسمبر 2018 تک 746 ارب کااندرونی قرضہ حاصل کیا۔

جبکہ اسی عرصے میں 1313 ملین ڈالر بیرون ملک سےقرضہ لیا۔ وزارت خزانہ نے کہا سعودی حکومت سے 3 ارب ڈالرز موصول ہوئے، سعودی عرب سے ملی رقم سالانہ 3 فیصد شرح منافع پر ایک سال کے لیے ہے، چینی حکومت نے 298.98 ملین ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے مزید بتایا متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے ، یو اے ای نے رقم 3 فیصد سالانہ شرح منافع پر 2سال کے لیے دی ہے۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہمارے پہلے 6ماہ میں ترسیلات میں 13 فیصد اضافہ ہوا، ایکس چینج ریٹ مصنوعی ہوتو مارکیٹ پر منفی اثرات ہوتے ہیں۔ خسرو بختیار نے کہا ہمارے ترقیاتی بجٹ کا 10 فیصد پانی کے سیکٹر میں خرچ ہوگا ،ضرورت پڑنے پر پانی کے سیکٹر کے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا، اس وقت ہمارا پانی کا ذخیرہ 30 دن کا ہے ، منصوبے مکمل ہونے سے پانی کا ذخیرہ 41 دن کا ہوجائے گا وہ بھی ناکافی ہوگا۔ یاد رہے جنوری کے آخر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں کے اعداد و شمار جاری کئے گئے تھے ، جس کے مطابق حکومت نے چھ ماہ میں دوست ممالک کے علاوہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم حاصل ہوئی جبکہ جولائی سے دسمبر کے دوران حکومت نے49 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کمرشل بینکوں سے حاصل کئے۔ اعداد و شمارمیں بتایا گیا ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے تینتیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر جاری کئے گئے، امریکہ سے تین کروڑ بیالیس لاکھ ، انٹر نیشنل ڈیویلپمنٹ اسوسی ایشن سے نو کروڑ چورانوے لاکھ ڈالر جبکہ اسلامی ترقیاتی بینک سے ستائیس کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر جاری ہوئے۔ برطانیہ نے سات کروڑ ، فرانس نے چار کروڑ ، جاپان نے تین کروڑ جبکہ جر منی نے ایک کروڑ ڈالر پاکستان کو دیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



81فیصد


یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…