اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے مالکان کیلئے بُری خبر ہے کہ انہیں نئی نمبر پلیٹ لگوانی پڑے گی، اس پر خرچہ کتنا آئے گا؟ محکمہ ایکسائز ابھی طے نہیں کیا۔شہراقتدار کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی مال بناؤ مہم، 1300 روپے لے کر جاری کی گئی کمپیوٹرائز نمبر پلیٹ ان فٹ قرار، تمام گاڑیوں کیلئے نئی یونیورسل نمبر پلیٹ جاری کرنے کا پروگرام فائنل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ
ایکسائز کا مؤقف ہے کہ کمپیوٹرائز نمبر پلیٹ سیف سٹی کیمروں میں ریڈ نہیں ہوتی، اس کی جگہ یونیورسل نمبر پلیٹ جاری کی جائے گی۔ محکمہ نے وزرات داخلہ سے نئی سکیم منظور بھی کرا لی ہے۔محکمہ ایکسائز نے یونیورسل نمبر پلیٹ کے اجرا کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے تاہم ابھی نئی نمبر پلیٹ کی قیمت طے نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسل نمبر پلیٹ کو سیف سٹی پروگرام سے منسلک کیا جائے گا۔