کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کےدوران تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ، کےایس ای100انڈیکس 100سےزائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39ہزار631پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں حکومتی مالیاتی اداروں اوردیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کارحجان تبدیل ہوگیا تھا۔ جمعرات کو مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100انڈیکس 392 پوائنٹس کے اضافے سے 39ہزار کی حد عبور کر گیا۔
تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 69ارب 89کروڑروپے سے زائدکااضافہ ہوا ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 41.76فیصدکم تاہم 70.32 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 361.92 پوائنٹس اضافے سے 39054. 61پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 256کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 84کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔