منی بجٹ کے باعث 7ارب روپے ریونیو کمی کا سامنا ہوگا، عبدالرزاق داؤد

26  جنوری‬‮  2019

کراچی(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدرزاق داؤد نے کہا ہے کہ منی بجٹ اقدامات کے باعث 7 ارب روپے ریونیو کمی کا سامنا ہوگا۔ہفتہ کوکراچی میں بین الاقوامی اسٹیل کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر

تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ انٹر نیشنل اسٹیل کی پیداوار سالانہ 10 لاکھ ٹن پر پہنچے پر خوشی ہے، ابھی ہم پیچھے ہیں مگر اب اسٹیل کے شعبے میں کچھ بہتری ہورہی ہے، پاکستان میں اسٹیل کی سالانہ طلب 60 لاکھ ٹن ہے اور پیداواری صلاحیت 3 لاکھ ٹن تھی، پاکستان اسٹیل کی درآمد پر سالانہ 2 ارب ڈالر خرچ کرتا ہے، اس صنعت کے فروغ سے سالانہ دو ارب ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ حکومت کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ اورمالیاتی خسارہ بڑے چیلینجزہیں، موجودہ حکومت مشاورت کے بغیر کوئی پالیسی نہیں بنائے گی، منی بجٹ آئندہ 5سے7دن میں منظور ہوجائے گا، جس کے بعد نیشنل ٹیرف پالیسی پر کام شروع ہوگا، جو آئندہ 3 سے 4 سال کے لیے ہوگی ، اس میں کسٹمز کے7000 ٹیرف لائین پر نظر ثانی کی جائے گی، منی بجٹ ہماری سمت کا تعین کررہا ہے، پاکستان میں بجٹ بنانا روایتی طورپر ایک نمبر گیم رہا ہے، اور اس بار حکومت نے اس روایت کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت تاجربرادری کی نمائندہ حکومت ہے جو تجارت وصنعت کے فروغ کے لیے کام کرے گی، منی بجٹ اقدامات کی وجہ سے 7 ارب روپے ریونیو کی کمی کا سامنا ہوگا، ہمیں صنعتی پالیسی کی ضرورت ہے جو میرے ذہن میں ہے جسے حتمی شکل دینے کے لیے جلد چیمبرزآف کامرس کے مشاورتی دورے کروں گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…