جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

2018کے دوران گاڑیوں کی صنعت پر کون سا رنگ غالب رہا ؟ بی اے ایس ایف کلر کوٹنگ ڈویژن نے گاڑیوں پر کیے جانے رنگوں کا تجزیہ پیش کردیا

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) بی اے ایس ایف کے کلر کوٹنگ ڈویژن نے2018میں گاڑیوں پر کیے جانے رنگوں کا تجزیہ پیش کردیا جس کے مطابق سفید، کالا، سلور اور گرے کلر 2018میں گاڑیوں کی صنعت پرغالب رہا اور دنیا بھر میں بنائی جانے والی 80 فیصد گاڑیوں پر یہی رنگ کیا گیا۔تجزیے میں بتایا گیا تمام رنگوں کے مقابلے میں سفید رنگ سب سے زیادہ مقبول رہا اور شمالی امریکا میں ہر چوتھی گاڑی، یورپ میں ہر تیسری گاڑی اور ایشیا پیسیفک میں ہر دوسری گاڑی پر کیا جانے والا رنگ سفید تھا ۔

جبکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں سلور رنگ کی مقبولیت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ چھوٹی اور کمپیکٹ گاڑیوں پر کیے جانے والوں کرومیٹک رنگوں کے دوسرے سلسلے میں نیلااور لال رنگ سرفہرست رہے جبکہ کالے اور سفید رنگ کے مقابلے میں مجموعی طور پرگاڑیوں پرکیے جانے والے کرومیٹک رنگوں کے استعمال میں کمی واقع ہوئی۔تجزیہ میں بتایا گیا کہ یورپ میں تیار کی جانے والی ہر پانچویں گاڑی کا رنگ کا گرے تھاجس نے دوسرے مقبول رنگ کے طور پر سیاہ رنگ کی جگہ لے لی جس میں خریداروں کیلئے گرے رنگ کے110مختلف شیڈز دستیاب تھے جبکہ 140مختلف شیڈز کے ساتھ نیلا رنگ خطے میں پسند کیا جانے والا سب سے پسندیدہ رنگ بن گیا۔ 2018میں 11فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ سلور رنگ کی جگہ لیتے ہوئے نیلا رنگ یورپ میں ہر چوتھی گاڑی پر کیا جانے والا رنگ بن گیا۔ میٹیلک یا پرل رنگ بھی تیزی سے مقبولیت حاصل کرتا جارہا ہے۔ہرسال بی اے ایس ایف کوٹنگ ڈویژن کے ڈیزائنرز آٹوموٹیو رنگوں کے رجحانات پیدا کرتے ہیں جو وسیع پیمانے پر تحقیق، عالمی رجحانات اور ثقافتی تبدیلیوں کے بارے میں گہرے تجزیہ پر مبنی65رنگوں کا ایک مجموعہ ہے جو مستقبل میں3 سے5 سال کے اندر آٹوموٹیوکی صنعت میں استعمال کیے جانے والے رنگوں پر اثراندازہوگا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…