بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

حکومت معیشت کی سانسیں بحال کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے : اشرف بھٹی

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجرا ن کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بند کمروں میں بیٹھ کر کئے جانے والے فیصلے معیشت کیلئے پہلے سود مند ثابت ہوئے اور نہ آئندہ ان کا مثبت نتیجہ نکل سکتا ہے ،حکومت ساری توجہ اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے پر مرکوز کرنے کی بجائے ریلیف دینے کیلئے بھی اقدامات کرے تاکہ معیشت کی سانسیں بحال ہو سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار

انہوں نے مختلف مارکیٹوں کی تاجر تنظیموں کے زیر اہتمام ’’ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تاجروں کو درپیش دیرینہ مسائل کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف تجاویز زیر غور آئیں ۔انہوں نے کہا کہ تاجروں پر راتوں رات ٹیکس نافذ کردئیے ہیں لیکن جب مسائل حل کرنے کی بات آتی ہے تو اس طر ف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔ ٹیکس جمع کرانے والے ادارے ٹیکس دہندگان کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور حکومت کی بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ ڈالا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت منی بجٹ لانے کا اعلان کر چکی ہے جس سے عوام اور تاجروں سمیت ہر طبقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ منی بجٹ لانے کے اعلان سے پیدا شدہ ذہنی کیفیت میں معاشی مصائب میں اضافہ کرنے والے اقدامات سے گریز کیا جائے ۔ حکومتی اقتصادی ، مالیاتی اور معاشی پالیسیاں عوام اور تاجروں کی امیدوں سے مطابقت رکھیں گی تو ان کے مثبت اثرات بھی نظر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…