اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2018-19ء) کے دوران پیٹرولئیم مصنوعات کی برآمدات میں 60.84فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2018-19ء) کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی
برآمدات سے21کروڑ 67لاکھ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا گیا۔ گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2017-18ء) کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کا حجم 13کروڑ 47لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق خام تیل کی برآمدات میں 97.39 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے 5 کروڑ 27 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 10کروڑ 41لاکھ ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 27.80 فیصد کا اضافہ ہوا۔