منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اقتصادی رابطہ کونسل اجلاس : وزیر خزانہ کا بیوروکریٹس کی ادھوری تیاری پر اظہارِ برہمی

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں برس کپاس کی پیداوار میں 24 فیصد کمی کے باعث وزیر خزانہ اسد عمر نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) کے سامنے ادھورے منصوبے پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کپاس کی ڈیوٹی فری درآمد اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاملہ دوبارہ متعلقہ وزارتوں کو واپس بھیج دیا۔  رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کونسل کا اجلاس

صرف ایک معاملے پر مشتمل ایجنڈے، ٹیکس اور کپاس کی ڈیوٹی فری درآمد پر غور کے لیے منعقد ہوا۔ اجلاس میں حبکو کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کی بحالی پر پریزینٹیشن پیش کی گئی جو اجلاس کی سربراہی کرنے والے وزیر خزانہ اسد عمر کو مطمئن نہ کرسکی۔ اجلاس میں موجود ذرائع کا کہنا تھا کہ جب پریزینٹیشن دینے والے بیوروکریٹس اس ضمن میں پوچھے جانے والے سوالات کا جواب نہ دے سکے تو وزیر خزانہ اس موقع پر برہم نظر آئے۔ ذرائع کے مطابق پریزینٹیشن دینے والوں کو ڈیوٹی فری کپاس کی برآمد کے پاکستانی معیشت پر مرتب ہونے والے فوائد اور اس سے حاصل ہونے والی ہونے والے آمدنی کے نقصان کی الگ الگ وضاحت کرنے کے بارے میں کہا گیا تھا۔ تاہم ٹیکسٹائل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے بیروکریٹس اس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر وزیر خزانہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ کس قسم کا مذاق ہے، ایک ایجنڈا ہونے کے باوجود آپ لوگ اجلاس میں تیاری کرکے شریک نہیں ہوئے‘۔ بعدازاں اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’کمیٹی نے تجارت اور آمدن کے اعدادوشمار کی تفصیلات طلب کی ہیں جسے تجویز کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا‘۔ چناچہ اس سلسلے میں متعلقہ وزارتوں کو اعداد و شمار کی خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے تاکہ اس حوالے سے بہتر فیصلہ کیا جاسکے۔ اس ضمن میں ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے اجلاس میں کہا تھا کہ جب وزارت ایک بڑا فیصلہ کرے تو اس کے ساتھ اس بات کا خلاصہ بھی سامنے موجود ہو کہ ڈیوٹی فری کپاس کی درآمد کے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر کیا اثرات ہوں گے اور یہ وفاقی بورڈ آف ریونیو کو کس طرح متاثر کرے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دورِ حکومت میں وزیراعظم پیکج برائے فروغ برآمدات

کے لیے 10 جنوری 2017 کو ٹیکسٹائل کی صنعت کو متعدد سہولیات فراہم کی گئی تھیں جس میں درآمد شدہ کپاس سے ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کا خاتمہ بھی شامل تھا اور اس کا اطلاق 16 جنوری 2017 سے کیا گیا تھا۔ دوسری جانب اجلاس میں حب پاور کمپنی (حبکو) کے چیف ایگزیکٹو خالد منصور کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے ایک تفصیلی پریزینٹیشن پیش کی گئی تھی۔

تاہم اس میں کوئی حتمی حل موجود نہیں بلکہ صرف کچھ ابتدائی اندازے موجود تھے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اسٹیل ملز کے مستقبل کے حوالے سے تجویز پیش کرنے کے لیے مارچ تک کی مہلت دیے جانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ تاہم ماضی میں وزیر خزانہ اسد عمر کے ساتھ اینگرو کارپوریشن میں بھی ساتھ کام کرنے والے خالد منصور کو جلد اس حوالے سے کام مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…