پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، گزشتہ ہفتہ مندی کارجحان ،کے ایس ای100انڈیکس میں334پوائنٹس کی کمی

23  دسمبر‬‮  2018

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتہ بیشتر اوقات مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس میں334پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس38ہزار 585پوائنٹس سے گھٹ کر 38251پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی مندی کے باعث 22ارب 30کروڑ13لاکھ روپے کی کی کمی ہوئی اور حصص کی

لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں بھی محدود رہیں۔17تا 21دسمبر پر مشتمل کاروباری ہفتے کے دوران ملکی معاشی مشکلات کے باعث سرمایہ کاروں کی نئی سرمایہ کاری کے بجائے حصص کی فروخت کا رجحان غالب رہا جس کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکواتارچڑھاؤ کے بعد مندی دیکھنے میں آئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی38400اور38500کی نفسیاتی حدوں سے گرتے ہوئے 276.49پوائنٹس کمی سے 38309.17پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث56.59فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں38ارب89 کروڑ روپے سے زائدکی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گذشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت32.17فیصدکم رہا۔ اسی طرح منگل کو بھی مندی کا تسلسل جاری رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس مزید193.36پوائنٹس کمی سے 38115.81پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 58.43فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں1ارب18 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا ۔ بدھ کوبھی اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 38100پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی گرتے ہوئے52.66پوائنٹس کمی سے 38063.15پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ57.97فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں19ارب21 کروڑ روپے سے زائدکی کمی ہوئی البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت11.49فیصدزائد رہا۔جمعرات کو ریکوری آئی اورکے ایس ای 100

انڈیکس173.37پوائنٹس اضافے سے 38236.52پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 65.43فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں19ارب21 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا ۔کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا لیکن بعد ازاں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو 3ارب ڈالر امداد دینے کے اعلان سے

مندی کے بادل چھٹ گئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس14.52پوائنٹس اضافے سے38251.04پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی 27ارب19 کروڑ41لاکھ روپے سے زائدکااضافہ ہوا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق یو اے ای کی جانب سے مالی امداد ملنے سے ملکی معاشی صورتحال میں بہتری آنے کے پیش نظر آئندہ ہفتہ ریکوری آنے کا امکان ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…