جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

وفاقی محکموں میں 58 کھرب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

datetime 19  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) آڈیٹر جنرل پاکستان (اے جی پی) نے مالی سال 18-2017 کے دوران 44 وفاقی محکموں میں 58 کھرب روپے مالیت کی سرکاری رقم میں مالی بے قاعدگیاں، بد انتظامی اور بے ضابطگیاں ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ 18-2017 میں وفاقی محکموں پر کیے جانے والے اعتراضات گزشتہ برس کے مقابلے کہیں زیادہ یعنی تقریباً 87 فیصد ہیں۔

جبکہ یہی معاملات ایک سال قبل 35 وفاقی محکموں میں 31 کھرب 20 ارب مالیت کے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرکاری رقم کا مالی ضابطہ کار بجائے بہتر ہونے کے مزید بگڑ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل نے اس سلسلے میں 60 وفاقی محکموں اور شعبہ جات میں سے 44 کے سرکاری فنڈز کا جائزہ لیا جبکہ ان اداروں میں 10 لاکھ روپے تک کے خرچ کو اس اعداد و شمار کا حصہ نہیں بنایا۔ وزارتوں کا مخصوص آڈٹ: 30 کھرب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً 69 ارب 40 کروڑ روپے کی وصولی کر کے وفاقی فنڈ میں جمع کروادی گئی ہے، مذکورہ آڈٹ رپورٹ کو آئین کے آرٹیکل 171 کے تحت صدرِ مملکت کو ارسال کرنے کے ساتھ پارلیمنٹ میں بھی پیش کردیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں متعدد محکموں، اداروں اور ان کے بیرونِ ملک متعلقہ اداروں میں کل 39 ایسے کمزور مالی معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی مالیت 57 کھرب 75 ارب روپے ہے جبکہ 82 ایسے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن میں قوانین کے خلاف 24 ارب 75 کروڑ روپے کی بے قاعدہ ادائیگیاں یا اخراجات کیے گئے۔ اس کے ساتھ آڈیٹر جنرل نے 57 کھرب 70 ارب روپے مالیت کے 26 کمزور مالی انتظام کے کیسز پر روشنی ڈالی جبکہ مالی اثاثوں کے خراب انتظام کے ایک ارب 30 کروڑ روپے مالیت کے 22 کیسز کا بھی ذکر کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اے جی پی کی رپورٹ میں وزارت خزانہ اور

اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کی جانب سے دی گئی 38 کھرب 90 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس کے حوالے سے غلط بیانی پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں، جو خود وفاقی حکومت کی درست مالی انتظام کے ذمہ دار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وزارتِ خزانہ نے آئین کی دفعہ 80، 83 اور 84 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان ضمنی گرانٹس کو پرنٹ نہیں کیا جبکہ یہ کل ضمنی گرانٹس کا 92 فیصد حصہ ہیں۔ آڈیٹر جنرل نے صدرِ مملکت اور

پارلیمنٹ کو اپنی رپورٹ میں آگاہ کیا کہ وزارت خزانہ تمام ضمنی گرانٹس منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی مجاز ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا س کی وجہ سے اتنی بڑی رقم بغیر رپورٹ کیے رہ گئی۔ دوسری جانب اس بارے میں جواب دیتے ہوئے وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا تھا کہ معینہ مدت کے بعد مختلف وزارتوں اور شعبہ جات سے موصول ہونے والی ضمنی گرانٹس کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کردہ دستاویز کا حصہ نہیں بنایا جاسکا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…