پشاور(آن لائن)ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث کاسمیٹکس ، جیولری ، گاڑیوں، موبائل فونز ، گارمنٹس سمیت اشیائے ضروریہ میں مہنگائی کا طوفان آ گیا ، مختلف کاسمیٹکس اشیاء کی قیمتوں میں 50روپے سے 1ہزارروپے تک ، مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 5ہزار سے 3لاکھ روپے تک ، ائیر ٹکٹس میں 1ہزار سے 25ہزار روپے تک ، گارمنٹس میں 100روپے سے 5ہزار روپے تک ،موبائل فونز میں 100وپے سے تیس ہزار روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے سبزیوں ، فروٹ ، آٹا ، چینی ، گھی ، دالیں ،
چاول ، سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں 2روپے سے 30روپے تک اضافہ ہو گیا ہے ۔ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور کی مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث خواتین بازار میں تاجر ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے ہیں ۔کاسمیٹکس مہنگے ہونے کے باعث خواتین کی جانب سے خرید و فروخت بھی بند کردی گئی ہے سبزیوں ، دالوں ، چینی ، گھی کی قیمتوں میں طوفانی اضافہ کے باعث ضلعی انتظامیہ بھی ناکام ہو گئی اور کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔