فیصل آباد (آئی این پی)رواں ما لی سال کے پہلے 4ماہ میں تمبا کو کی برآمدات میں 35فیصد کمی تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 4ماہ میں27لاکھ ڈا لر کا تمبا کو برآمد کیا گیا تھا جو رواں سال کے اسی عرصہ 35فیصد کمی کے ساتھ16لاکھ ڈا لر رہی تمبا کو کے کاشتکار
کے مطا بق پا کستان میں تمبا کو کی پیداواری لا گت بہت زیادہ ہے اور اس میں منا فع نا ہو نے کے برابر ہے جس کی وجہ سے تمبا کو کی کاشت نہ ہو نے کے برا بر ہو گئی ملک بھر میں 2سے 3فیصد کاشتکار تمبا کو کاشت کر تے ہیں جس کی وجہ سے برآمد انتہا ئی کم ہو چکی ہے ۔