جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں مالی سال2017-18 میں سب سے زیادہ منافع برطانوی سرمایہ کاروں نے کمایا

datetime 15  اگست‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) پاکستان میں مالی سال2017-18 میں سب سے زیادہ منافع برطانوی سرمایہ کاروں نے کمایا، 12 ماہ میں50ارب روپے سے زیادہ منافع بیرون ملک بھجوایا۔ چینیوں نے سرمایہ کاری تو سب سے زیادہ کی لیکن منافع کمانے میں پہلے نمبر پر نہیں آئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں سب سے زیادہ رقم برطانیہ بھجوائی گئی، 12ماہ کے دوران برطانوی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر منافع کی مد میں باہر بھجوائے۔ دوسرے نمبر پر ہالینڈ

کے سرمایہ کار رہے، انہوں نے مجموعی طور پر 30 کروڑ 25 لاکھ ڈالر منافع بیرون ملک بھجوایا، امریکی سرمایہ کاروں کو 28 کروڑ 22 لاکھ ڈالر منافع ہوا۔ چینیوں کی طرف سے مالی سال کے دوران پاکستان سے 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر منافع باہر بھجوایا گیا، یو اے ای والوں نے 15 کروڑ 54 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے، مالٹا سے سال کے دوران پاکستان میں کوئی نئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔ تاہم رپورٹ کے مطابق مالٹا کے سرمایہ کاروں نے گزشتہ مالی سال پاکستان سے 12 کروڑ 98 لاکھ ڈالر منافع کی مد میں پاکستان سے باہر بھجوائے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…