اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونا مہنگا لیکن پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی

datetime 7  جون‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں بدھ کوفی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،اس کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید100روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1291ڈالرسے بڑھ کر1296ڈالر ہوگئی۔بدھ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ

اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100روپے اور84روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 57300روپے سے گھٹ کر57200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 49124روپے سے گھٹ کر49040روپے ہوگئی ۔بدھ کوفی تولہ چاندی کی قیمت 770روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت660.00روپے پرمستحکم رہی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…