منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں 35ارب18کروڑ روپے سے زائدکی کمی

datetime 24  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تین روزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کواتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس100انڈیکس42700 اور42600کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،سرمایہ کاری مالیت میں 35ارب18کروڑ روپے سے زائدکی کمی،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت3.16فیصدکم جبکہ58.75فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، فوڈز،توانائی اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس کی42838پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گرپ تذبذب کاشکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس42448پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم ایک بار پھرغیرملکی سرمایہ کاروں مین جانب سے مارکیٹ میں خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر42500کی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوگیاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس236.09پوائنٹس کمی سے42536.16پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات مجموعی طور پر337کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سے111کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،198کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں35ارب18کروڑ85لاکھ90ہزار760روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر88کھرب28ارب5کروڑ55لاکھ8ہزار225روپے ہوگئی۔

جمعرات کو12کروڑ71لاکھ71ہزار280شیئرزکا کاروبار ہواجوبدھ کی نسبت41لاکھ61ہزار430شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت381.00روپے اضافے سے8379.00روپے اورفلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت99.57روپے اضافے سے2999.57روپے ہوگئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ۔

جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی سے8000.00روپے اورکولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت150.00روپے کمی سے2850.00روپے ہوگئی۔جمعرات کوفیصل بینک کی سرگرمیاں ایک کروڑ19لاکھ21ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت70پیسے اضافے سے24.70روپے اورفرسٹ داؤد بینک کی

سرگرمیاں1کروڑ9لاکھ78ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت56پیسے اضافے سے4.76روپے پر بندہوئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس142.74پوائنٹس کمی سے20843.30پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس455.89پوائنٹس کمی سے72303.30پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس127.39پوائنٹس کمی سے 31061.23پوائنٹس پر بندہوا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…