اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پوپ فرانسس نے اپنی قیمتی لامبورگینی گاڑی سات لاکھ 15ہزارویورومیں نیلام کردی

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(این این آئی) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنی لامبورگینی گاڑی نیلام کردی ہے، جس سے حاصل ہونے والی رقم کو فلاحی کاموں میں خرچ کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس کو یہ قیمتی تحفہ اٹلی کی اسپورٹس کاریں تیار کرنے والے ادارے لامبورگینی نے گزشتہ برس نومبر میں دیا تھا۔ لامبورگینی کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق اس گاڑی کو پوپ کے

حکم کے مطابق 12 مئی کو ریاست موناکو میں 7 لاکھ 15 ہزار یورو میں نیلام کر دیا گیا۔ اس گاڑی کو پوپ کے حکم کے مطابق 12 مئی کو ریاست موناکو میں 7 لاکھ 15 ہزار یورو میں نیلام کیا گیا،اس گاڑی کو نیلام کرنے والے ادارے کے مطابق 7 لاکھ یورو سے زائد کی اس رقم میں سے 70 فیصد یا 5 لاکھ یورو سے زائد کی رقم شمالی عراق کے شہر موصل کی تعمیر نو میں مدد کے لیے مہیا کی جائے گی، جسے شدت پسند تنظیم داعش نے تباہ کر دیا تھا۔نیلامی کی باقی ماندہ رقم کو مختلف حصوں میں ایسے فلاحی امدادی منصوبوں کے لیے عطیہ کر دیا جائے گا، جو وسطی افریقہ میں غریب مریضوں کو ادویات کی فراہمی یا پھر نادار انسانوں کی سماجی مدد کے لیے چلائے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…