سرگودھا(سی پی پی ) تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کااطلاق 14 مئی کو ہو گا جو چاند رات تک رہے گا۔ذرائع کے مطابق رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز پر سیل کا ہدف 25ارب روپے مقرر کیا گیاہے، رمضان پیکیج کے تحت ایک ارب 73 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، حکومت نے رمضان پیکیج میں 19 اشیا ئے ضروریہ پر 4 سے 50 روپے تک کی سبسڈی دی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورپر رمضان پیکج میں آٹے پر 4 روپے کلو اور چینی پر
فی کلو 5روپے کی سبسڈی ،گھی پر 15 روپے کلو اور آئل پر 10 روپے فی کلو سبسڈی،دال چنا پر 20 روپے کلواور دال مونگ پر 15 روپے فی کلو ،دال ماش 10 روپے کلواور دال مسور پر بھی 10 روپے کلو،سفیدچنے پر 25روپے کلو ،بیسن پر فی کلو 20 روپے،کھجور پر 30روپے کلو ،باسمتی چاول پر 15روپے کلو ،سیلا چاول پر 15 روپے کلو ،ٹوٹا چاول پر بھی 15 روپے فی کلو سبسڈی،مشروبات کے 1500 ملی لٹر بوتل پر 15روپےکی سبسڈی دی جائے گی۔