اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے آئندہ بجٹ میں پیٹرولیم منصوعات پر پیٹرولیم لیوی کی حد بڑھانیکی تجویز دے دی۔فنانس بل میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی ایکٹ میں ترمیم کردی اور پیٹرولیم مصنوعات پر زیادہ سے زیادہ پیٹرولیم لیوی 200 فیصد بڑھانیکی تجویز دی گئی ہے۔فنانس بل میں ڈیزل، پیٹرول، مٹی کیتیل، ہائی اوکٹین پرلیوی 30
روپے فی لیٹر تک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔فنانس بل میں لائٹ اسپیڈ ڈیزل، گیسولین ای 10 پر بھی لیوی 10 روپے سے بڑھا کر 30 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مقامی ایل پی جی پر بھی لیوی میں 328 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔دوسری جانب ماہرین کے مطابق لیوی میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔